ایم کیو ایم سڑکوں پر نہیں، حکومت سے نکلے: مرتضیٰ وہاب کا طنز

 Murtaza Wahab

Murtaza Wahab

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے ناراضگی کے اعلان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر نہیں بلکہ حکومت سے نکلے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سڑکوں پر آنے کی باتیں کی ہیں مگر حکومت سے نکلے بغیر سڑکوں پر نکلنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لالی پاپ دینا بند کرے اور اپنی پوزیشن واضح کرے کہ صوبے کے عوام کے ساتھ ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، حکومت میں رہ کر احتجاج کا آپشن استعمال نہیں ہو سکتا،حکومت سے علیحدہ ہونے کا بھی آپشن ہے۔