(ن) لیگ کے سابق ایم پی اے مدثر قیوم جیل سے رہا

Mudassar Qayyum

Mudassar Qayyum

گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) گوجرانوالہ میں گرفتار (ن) لیگ کے سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

مدثر قیوم ناہرہ کو اینٹی کرپشن نے ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا اور سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام کے تحت ان کے خلاف دو مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

اینٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد مدثر ناہرہ نے میڈیا سے گفتگو میں مقدمات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکمران پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ مقدمات بناتے بناتے تھک جائیں گے۔