ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

میان (اصل میڈیا ڈیسک) ملتان کے علاقے میان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق پولیس موبائل کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو مارے گئے۔