ملتان میں ریلی نکالنے پر یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج

 Yousuf Raza Gilani and Sons

Yousuf Raza Gilani and Sons

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) ملتان میں ریلی نکالنے، قلعہ قاسم باغ میں توڑ پھوڑ اور کنٹینرز ہٹانے پر سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملتان پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے 30 کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹون سمیت 400 کے قریب افراد کو مقدمات میں نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب گرشتہ روز گرفتار ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے علی قاسم گیلانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوفہ کی سیاست سے مدینے کی ریاست نہیں بن سکتی۔