بلدیہ کورنگی کا اینٹی کرونا مہم، ضلع کورنگی کے چپے چپے میں ڈس انفیکشن اسپرے کا سلسلہ جاری

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئرر ضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے اینٹی کرونا مہم کے تحت ضلع کورنگی کے چپے چپے میں ڈس انفکشن مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ STAY SAFE STAY HOME عوام لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمد کریں ،اپنے گھروں پر رہیں اور وقت ضرورت باہر نکلتے وقت فیس ماسک اور ہاتھوں پر دستانے لازمی پہنیں چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلا ئو کو روکنے کے لئے عوام اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرلیں اور اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا ئیں چیئر می سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں کو با ربار دھوئیں ناک ،منہ اور آنکھوں کو ہاتھ نہ لگا ئیں ،کرونا وائرس حفاظتی اقدام کے تحت نافذ لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمد کریں۔

دریں اثناء چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے لاک ڈائون کے دوران بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی انتظامات اور اینٹی کرونا مہم کے حوالے سے جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ فرائض ک انجام دہی کے دوران عملے کو مکمل حفاظتی امور کو بروئے کار لایا جائے انہوںنے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تحت جہاں علاقائی سطح پر اینٹی کرونا وائرس سے بچائو اور اس کے پھیلا ئو کو روکنے کے لئے ڈس انفکشن اسپرے انجام دیا جارہا ہے وہیں علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات خصوصاً علاقوں سے کچروں کی بروقت منتقلی کو بھی یقینی بنا یا جارہا ہے۔