بلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشور پر مثالی بلدیاتی انتظامات، اعزادار تنظیموں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے یوم عاشور پر شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں مثالی بلدیاتی انتظامات ،مساجد و امام بارگاہوں اور ماتمی و تازیہ جلوسوں کے منتظمین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سید نیئر رضا وائس چیئر مین سید احمر علی سے اظہار تشکر کیا ہے ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے یوم عاشور پر ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ضلع کورنگی کے چاروں زونز میں عوامی رنمائی استقبالیہ ،سبیل اور ماتمی عزاداروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے میڈیکل ایڈ کیمپ قائم کئے گئے جہاں بلدیہ کورنگی محکمہ صحت کا افسران و عملہ عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا تا رہا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،وائس چیئر مین سید احمر علی MNAاقبال محمد علی خان ،MPAمحمد حسین نے ضلع کورنگی کی حدود میں یوم عاشور پر برآمد ہونے والے مارتمی و تازیہ جلوسوں میں شر کت کی اور اعزادار تنظیموں اور جلوسوں وتازیہ کے منتظمین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر منتخب نمائندوں نے بلدیہ کورنگی اور متحدہ قومی موومنٹ کے تحت یوم عاشور پر جلوسوں کے روٹس پر قائم کئے گئے استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل ایڈ کیمپ کا دورہ کرکے امدادی کیمپ میں عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا اس موقع پر رہنمائوں نے سبیل پر شرکاء جلوس اور عوام کی دودھ کی شربت سے تواضح کی ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مختلف زونز میں قائم کیمپوں پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خانوادہ وسول ۖ امام حسین اور اُن کے رفقاء نے نا نا کے دین کو بچا نے کے لئے اپنی جان دین اسلام پر نچھاور کرکے اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ و جاوید کردیا ،حضرت امام حسین نے کربلا میں جو قربانی رقم کی وہ تاقیامت زدہ رہے گی ،چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ہمیں دین اسلام کی صحیح روح پر عمل کرتے ہوئے سیرت محمدی ۖ کو اپنا نا ہوگا اور جب ہم معاشرے کی بہتری اوراپنی روز مرہ زندگی کو بہتر سمت میں ڈھال سکتے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی