بلدیہ کورنگی کا ملیر ماڈل زون کو ضلع کورنگی کا ماڈل علاقہ بنانے کا عزم

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا MPAحمید الظفر اور سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی جنید خان کے ہمراہ ملیر ماڈل زون میں کچرے کے ڈھیروں کے بروقت خاتمے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو مستقل بنیاد پر یقینی بنا نے کیلئے ملیر ماڈل زون سے کچروں کو اُٹھا کر فوری ٹھکانے لگانے کے لئے ملیر ماڈل زون میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ملیر ماڈل زون کو ضلع کورنگی کا ماڈل علاقہ بنا یا جائیگا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی محددووسائل کے باوجود علاقائی ترقی اور عوامی خدمت میں سچے جذبے کے ساتھ جدو جہد کررہی ہے مونسپل سروسز کی انجام دہی میں درپیش مالی مشکلات کی وجہ سے صفائی وستھرائی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے صفائی وستھرائی کے حوالے سے مشینری کی کمی کے حوالے سے سندھ گورنمنٹ کو کئی بار تحریری طور پر آگاہ کرچکے ہیں۔

اگر بلدیہ کورنگی کو متعلقہ دستیاب مشنریز فراہم کردی جائے تو ہم ضلعی حدود سے کچرے کے ڈھیروں کو بروقت اور با آسانی خاتمہ کرسکتے ہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میںسیوریج کے ناقص نظام کے باعث جہاں عوام کو تکالیف سے گزرنا پڑ رہا ہے وہیں ہمارے انفرا اسٹرکچر تباہ ہورہے ہیں اور بلدیہ کورنگی کو صحت مند ماحول کے قیام اور بلدیاتی امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے وزیر اعلیٰ سندھ او روزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کورنگی میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کو مشنریز کی فراہمی یقینی بنا یا جائے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ضلع کورنگی کی حدود میں ناقص نکاسی آب کے نظام کو درست بنا نے کے فوری احکامات دیں تاکہ طویل عرصے سے سیوریج کے مسائل سے تنگ عوام کو سکون حاصل ہو سکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی