بلدیہ کورنگی کا برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان، بروقت نکاسی کے لئے مشنری اور عملہ سڑکوں پر موجود

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رین ایمرجنسی ہنگامی پلان پر تیز کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے بارش کے فوری بعد شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ طوفانی بارش کے دوران ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں گرنے والے درختو ں کو شاہراہوں سے ہٹا دیا گیا ،مزید متوقع برسات کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ رہنے کے ساتھ کسی بھی ناگہانی صورتحا ل کے پیش نظر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے حوالے سے انتظامات تریب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضانے کہاکہ تمام محکموں کے افسران و ملازمین دوران برسات عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے دوران گرنے والے درختوں کو ہٹانے کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی دوران برسات عوام کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے مزید متوقع بارش کے پیش نظر رین ایمرجنسی ہنگامی پلان کو مزید موثر بنا نے اور اس پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے پولز سے دور رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں برساتی صورتحال سے نمٹنے اور علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کے عملے سے تعاون کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی