سانحہ مری کے روز کتنی برفباری ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

Murree Incident

Murree Incident

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان محکمہ موسمیات نے سانحہ مری کے روز سیاحتی مقام پر برفباری کی تفصیلات جاری کر دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سانحہ مری کے وقت برف باری ڈیڑھ فٹ سے بھی کم ہوئی اور مری میں 7 جنوری کو زیادہ سے زیادہ برف باری 17 انچ ہوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مری میں 4 جنوری کو 6 انچ برف باری ہوئی اور 5 جنوری کو 8.5 انچ برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمایت کا کہنا ہے کہ برفباری گزشتہ چند سال معمول سے زیادہ تھی۔

خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔