دنیائے موسیقی کے نامور فنکار استاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے

Dilshad Hussain Khan

Dilshad Hussain Khan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) دنیائے موسیقی کے نامور فنکار اُستاد دلشاد حسین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق استاد دلشاد حسین خان کو پاکستان سے امریکا جاتے ہوئے ترکی کے استنبول ائیر پورٹ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

دلشاد حسین خان کی میت امریکا لے لائی جائے گی جہاں ان کی فیملی 1996 سے رہائش پزیر ہے، ان کی تدفین بھی امریکا میں ہی ہو گی۔

دلشاد حسین خان کا تعلق بھارت کے دہلی گھرانے سے تھا اور وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے۔