مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) م مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہماری الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے۔

صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔

لائیو: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جاسکتے: سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے دیدی

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کہتا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آرڈیننس بھی کالعدم ہوگیا ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کافیصلہ تھاکہ پنجاب میں اپنی نمائندگی کے مطابق نشستیں حاصل کی جائیں، مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔