fbpx

سعودی فرمانروا کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد

Shah Salman bin Abdul Aziz

Shah Salman bin Abdul Aziz

جدہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ مملکت کی کوششوں کے نتیجے میں کرونا کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لیے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو۔ حجاج اپنے مناسک خیریت سے ادا کر کے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت کی کوششوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کرونا وائرس کے اثرات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سمیت 22 ملین افراد کو ویکسین لگا کر بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھایا جا چکا ہے جس کے بعد ہم صحت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد کے لیے حج کے مناسک کھولنے کے قابل ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ میری مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کو خصوصی ہدایت ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج ادا کریں۔ ہماری انہی کوشش کا نتیجہ ہے کہ حکومت کی تیار کردہ ایپلی کیشنز سے استفادہ کرتے ہوئے 17 ملین سے زائد افراد عمرہ اور مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کے قابل ہوئے۔