مصطفیٰ کمال کا پیپلز پارٹی کے گڑھ میں جلسہ، سندھ کی تقسیم کی مخالفت

Mustafa Kemal

Mustafa Kemal

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی کے گڑھ سمجھے جانے والے لاڑکانہ میں پہلی بار جلسے سے خطاب کیا اور سندھ کی تقسیم کی مخالفت کر دی۔

جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے کوئی ٹکڑے نہيں کرسکتا ، مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں توبہ کرو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مہاجروں کے نام پر آواز لگائی جاتی ہے کہ سندھ کے دو ٹکڑے کیے جائیں جبکہ سندھ کے حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کیلئے سندھی بھائیوں سے جھوٹ بولتے ہيں۔

انھوں نے لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے دیکھیں کہ ملک میں غریبوں کو آٹا دستیاب نہیں۔