میانمار، مسلح گروہوں کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملے میں کم ازکم 14 پولیس اہلکار ہلاک

Myanmar Attack

Myanmar Attack

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین کی حمایت کرنے والے 3 نسلی مسلح گروہوں کے صوبہ شان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے میں کم از کم 14 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

دی ارراڈی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ، میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس آرمی (ایم این ڈی اے اے) ، تانگ نیشنل لبریشن آرمی (ٹی این ایل اے) اور آراکان آرمی سے منسلک افراد نے صبح کے وقت صوبے کے ضلع لیشیو کے ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

اس دوران کم ازکم 14 پولیس اہلکار ہو گئے ہیں اور 2 لا پتہ ہیں۔

اطلاع کے مطابق اس حملے کے بعد میانمار فوج نے لاشیو کے قریب 2 دیہاتوں پر جوابی حملہ کیا اور کم از کم 300 شہری اپنے گھر بار چھوڑ گئے۔

یاد رہے کہ آراکان آرمی ، ایم این ڈی اے اے اور ٹی این ایل اے نے 30 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ اگر بغاوت مخالف مظاہرین کے خلاف مسلح مداخلت بند نہ کی گئی تو وہ فوج کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کو توڑ دیں گے اور مظاہرین میں شامل ہوجائیں گے۔

مسلح گروہوں اور میانمار فوج کے درمیان سال 2018 میں فائر بندی معاہدہ طے پایا تھا۔