میانمار: فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

Myanmar Protest

Myanmar Protest

ینگون (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا۔ میانمار کے دارالحکومت ینگون میں فوج کے اقتدارپر قبضے کے خلاف مظاہرین نے فوجی قافلوں کو روکنے کے لیے گاڑیاں بیچ سڑک پر کھڑی کر دیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں برسائیں۔

واضح رہے کہ میانمار نے فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملک بھر میں اساتذہ اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے آنگ سان سوچی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔