fbpx

نیب کا خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کا دعویٰ

 Khawaja Asif

Khawaja Asif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے 48 بینک اکاونٹس کاسراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں سامنے آنے والے 48 بینک اکاؤنٹس خواجہ آصف، فیملی ممبران اور بے نامی داروں کے نام پر کھلوائےگئے جن میں ایک ارب 45 کروڑ روپےکی رقم جمع ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف اور فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں 22کروڑ 30 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے بے نامی اکاونٹس کی تفتیش کی جارہی ہے۔