قوم کو ٹائیگرز فورس نہیں سستی اشیا کی ضرورت ہے، سراج الحق

 Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ قوم کو ٹائیگرز فورس کی نہیں، سستی اشیا کی ضرورت ہے۔

ہر حکومت نے اپنی فورس بنائی جس نے سب کچھ ہڑپ کر کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ۔ حکومت کے ٹائیگرز نے تو باہر سے ملنے والی امداد کو بھی نہیں چھوڑا۔ حکمران باہر سے میٹھے اور اندر سے کڑوے ہیں ۔ عوام بھی اپنے قول و فعل سے باہر نکلیں ، سانپوں کے منہ میں دودھ ڈالنے کے بجائے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کی فکر کریں حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔

جماعت اسلامی بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف سخت احتجاج کرے گی اور ملک بھر میں عوام کو منظم کیا جائے گا۔ علمائے کرام قومی یکجہتی اور اتحاد کو قائم رکھنے اور فرقہ واریت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام فیملی گالا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیملی گالا میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ فیملی گالا سے لیاقت بلوچ ، چوہدری منظور گجر اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔