نیشنل بینک کی انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر فوری عمل درآمد کرے۔ محسن جمیل

OWA NBP

OWA NBP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کی ترقی اس ادارے میں کام کرنے والے ایگزیکٹوز افیسران وملازمین کی عزت نفس اور مفادت کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے یہ بات آل پاکستان نیشنل بینک افیسرز ایسوسی کے ایک اجلاس میں پاکستان بھر سے آے ہوئے نیشنل بینک آفیسرز ایسو سی ایشن کے نمائندو نے شرکت کی اور اس اجلاس میں افیسرز اتحاد کا مظاہر ہ کیا اس موقع پر حاجی انوربلوچ، رستم علی داودپوتا، محسن جمیل،اظہر الاسلام اور دیگرراہنماوں نے خطاب کیا گلفراز احمد نے مزید کہا کہ آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کہ نیشنل بینک کے آفیسران نے ہمشہ کی طرح اپنے باشعور ہونے اور نیشنل بینک کے ساتھ اپنے خلوص سے وابستگی کا ثبوت دیا۔آج کے دن ایک بھر پوریکجہتی اور اتحاد کا مظاہر ہ کیا۔ گلفراز احمد خان نے ایک متفقہ قرار داد بھی پیش کی جونیشنل بینک آف پاکستان کے زیر التواں مسائل کے حل کے لئے کام کریگی اس طرح نیشنل بینک آفیسرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان کی منظوری دی گئی جسے وہاں کثیرتعداد میں موجود ہاتھوں کو سربلند کر کے اظہار رائے کیا۔

مزید کہاکہ نیشنل بینک کے صدرو میں اگر کسی نے کام کیا تو ان میں جمیل نشتر اور علی رضا نے نیشنل بینک کی ترقی کے لیے کام کیا۔ آج میں یہ حلف اٹھاتاہوں کے میں نیشنل بینک کی ترقی اور لوگوں کی بہتری کے لئے کام کرونگا۔اور شرم آنی چاہیے نیشنل بینک کی مینجمنٹ کو کہ اسنے ہمیں مو قع فراہم کیا کہ ہم سب یہاں جمع ہوگئے ہیں، اگر مینجمنٹ نے ہوش کے ناخون نہ لیئے توہم قانونی جنگ بھی کرنا جانتے ہے ہم بھرپور احتجاج بھی کرسکتے ہے۔رستم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہاایم ٹی او- نان ایم ٹی اوز کا مسئلہ اور کنٹریکچوئل اور آوٹ سورزملازمین کو فوری کنفرم کیا جائے% 70 پنشن کی فوری طور پر ادا ئیگی کی جائے، حاجی انوربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈملازمین کی گروپ انشورنس کی ادائیگی کا فوری اعلان کیا جائے محسن جمیل نے کہاکہ نیشنل بینک کی انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر فوری عمل درآمد کرے۔ ہمیں شرم آتی ہے جب کوئی یہ کہتا ہے کہ نیشنل بینک کے صدر پر عدالتی کیسز چل رہے ہیں، اظہر الا سلام نے خطاب میں کہا کہ چارو ں صوبوں سے آئے ہوئے نیشنل بینک کے ساسی راہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے وہ یک آواز ہوکر افیسرز اتحاد کا حصہ بنے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض شکیل احمد نے سرانجام دیے۔

سیکریڑی اطلاعات
نیشنل بینک افسرز ایسوسی ایشن
03332369271