نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا

NBP Inter School

NBP Inter School

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکیس پرجاری نیشنل بینک انٹرا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گیاپہلا میچ سینٹ پیٹرک اسکول اور بیکن ہاؤ س اسکول کے درمیان ہواجس میں سینٹ پیٹرک ہائی اسکول نے بیکن ہاؤ س اسکول کو تین وکٹوں سے شکست دیدی اورمین آف دی میچ آدم عیسی قرار پا ئے۔ جنہوں نے ایک وکٹ اور 26رنز بنائے۔بیکن ہاؤس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز اسکور کیا سید طحہ نے 35گیندوں پرچار چوکوں کی مدد سے35 رنزبنائے۔عمیرانان نے 16 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔جبکہ سفیان خان نے 20 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ہٹرک کی۔

جواب میں سینٹ پیٹرک اسکول نے مقرررہ اوورز میں مطلوبہ اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا کاشان خان نے28 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 26 آدم عیسی نے 37 گیندوں اور تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ جبکہ عمیرمغل نے 16 رنز دیکرعبد رحمن نے 20 رنزدیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی۔دوسرا میچ سینٹ پال اسکول اور عثمان پبلیک اسکول کے درمیان کھیلاگیا۔سینٹ پال اسکول نے عثمان پبلیک اسکول کو 193 رنز سے بری طرح شکست دی اس میچ کے مین آف دی میچ مرزا سعد بیگ قرار پائے انہوں نے 121 رنزبناکہ شاندار سنچری اسکور کی۔سینٹ پال نے ٹاس جیت کر پہلے بینٹگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر226 رنز اسکو ر کیا۔ مرزا سعاد بیگ نے 65 گیندوں پر 10 چھکوں سات چوکوں کی مدد سے 121 رنز شاہسوار نے 16 گیندوں تین چوکوں دو چھوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔جبکہ بہروز خان نے 42 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں عثمان پبلیک اسکول کی پوری ٹیم مقرررہ اوورز قبل ہی رت کی دیوار ثابت ہوئی اور صر ف 33 رنز ہی بناسکی۔ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعد عبدالرحمن نے10 رنز دیکر7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ڈبل ہٹرک کی طحہ خان نے کوئی رنز دیے بغیر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ریفری شاہد نواب، امپائرزشکیل احمداورمحمدجاوید جبکہ سید تیمور عالم نے اسکورر فرائض انجام دئے۔