2017 ء میں قومی کرکٹرز کی غیر معمولی کارکردگی

Babar Azam - Hassan Ali

Babar Azam – Hassan Ali

لاہور (جیوڈیسک) 2017ء میں قومی فاسٹ بولر حسن علی سب سے زیادہ پینتالیس وکٹیں لے کر سرفہرست رہے۔ دوسری جانب بابر اعظم نے ون ڈے میں چار سنچریاں سکور کیں تاہم وہ ٹیسٹ میچز میں پانچ بار صفر پر آوٹ ہوئے۔

حسن علی نے رواں سال 18ون ڈے میچز کھیلے اور 45 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ افغانستان کے راشد خان نے بھی حیران کارکردگی دکائی، لیگ اسپنر نے 43 وکٹیں حاصل کیں وہ بولنگ کے شعبے میں دوسری پوزیشن پر ہیں، تیسرے نمبر پر بھارتی باولر بمرا رہے جنہوں نے 39 وکٹیں حاصل کیں۔

بیٹنگ کی بات کی جائے تو بھارت کے روہت شرما نے ون ڈے میچز میں چھ سینچریاں سکور کیں، روہت شرما نے سب سے زیادہ 46 چھکے بھی لگائے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی کپتان براجمان جنہوں نے 2017ء میں 6 سینچریز سکور کیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے بابر اعظم ہیں جنھوں نے چار سینچریاں بنائیں۔ بابر اعظم ون ڈے میچز کے برعکس ٹیسٹ میچز میں فلاپ رہے اور چھ ٹیسٹ میچز میں پانچ مرتبہ صفر کی خفت کا شکار ہوئے۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا راج رہا، دونوں نے پانچ، پانچ سینچریاں داغ دیں۔ استمھ 2017ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بھی ہیں۔