قومی ویمن کرکٹر ندا ڈار دنیا کی 10 بہترین کھلاڑیوں میں شامل

Nida Dar

Nida Dar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار آئی سی سی کی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی رینکنگ میں شامل ہو گئیں۔

آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی جاری رینکنگ میں پاکستان کی ندا ڈار بھی دس بہترین کرکٹرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

خواتین کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی صوفی ڈیوائن پہلے جب کہ انگلینڈ کی نتالی سیویر نے آسٹریلیا کی ایلس پیری دوسری پوزیشن چھین لی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل رینکنگ میں ندا ڈار 241 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔