نواز شریف پر حملہ عوام پر حملہ ہے: حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے، مذموم اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے نواز شریف اور ان کے ساتھی نہ پہلے گھبرائے ،نہ اب گھبرائیں گے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے عوام کے دل میں بستے ہیں اور یہ حملہ عوام پر حملہ ہے، عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قائد پرحملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

دوسری جانب رانا ثنااللہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جوپہلے بھی نواز شریف کےگھر اور اسپتال پر حملہ آور ہوچکے ہیں، یہ میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کوڈرانےکی ایک بھونڈی کوشش تھی، ہم اس معاملے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو کیفرکردار تک ضرور پہنچائیں گے۔