نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہونے کا انکشاف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے۔

گزشتہ روز سوئس ڈاکٹر اسگواٹ نے پارک لین فلیٹس میں نوازشریف کا معائنہ کیا تھا، فیملی ذرائع کے مطابق لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کر رہی ہے۔

دوسری طرف نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں کہا کہ یونیورسٹی کالج اسپتال ویسٹ مور لینڈ سٹریٹ کے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور نواز شریف کے عارضہ قلب کے حوالے سے علاج معالجہ تجویز کیا۔

ڈاکٹر لارنس نے مئی 2016 میں نواز شریف کا بائی پاس کیا تھا اور اس کے بعد سے ڈاکٹر لارنس ہی نواز شریف کا طبی معائنہ کرتے رہے ہیں۔