fbpx

’یہ سمجھنا غلط ہےکہ نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن آنے سے روکا‘

Muhammad Zubair

Muhammad Zubair

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ایسا سمجھنا غلط ہوگا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن آنے سے منع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے شہبازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف بیرون ملک روانگی کے لیے رات گئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں امیگریشن حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔