ہالینڈ: چاقو سے حملہ، 2 افراد ہلاک

Dutch Police

Dutch Police

آلمیلو (اصل میڈیا ڈیسک) ہالینڈ کے شہر آلمیلو میں چاقو سے حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اووریجسیل ریجنل پولیس کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سٹین سٹراٹ شاہراہ پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مردہ خیال کئے جانے والے حملہ آور کو اس کے گھر سے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سے شئیر کئے گئے ویڈیو مناظر میں حملہ آور چاقو سے حملے کے بعد اپنے گھر کی بالکونی سے اندھا دھند فائرنگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔