نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس اور شمسی ٹینس اکیڈمی کا ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے معاہدہ

 Newports Institute Of Communications And Economics

Newports Institute Of Communications And Economics

کراچی : نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس کی وائس چانسلر ہماء بخاری نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی یونیورسٹی کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کرے گی اور وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک خط ارسال کررہی ہیں کہ آئی ٹی ،تعلیم اور کھیل کو ایک پیج پر لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس اور شمسی ٹینس اکیڈمی سے ایک MOUدستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،KBBAکے صدر غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم ہاشمی ،آصف عظیم ،تہمینہ آصف ، نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس کے ڈائریکٹر سی ایس آر سمیر شمسی ،ڈائریکٹر نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس زیرک بخاری اور شمسی اکیڈمی کے کوچ نمیر شمسی بھی موجود تھے ۔ہماء بحاری نے اس موقع پر مزید کہا کہ کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہے اور کھیلوں سے صحت مند جسم اور دماغ میسر آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے لئے بڑا خوشی کا مقام ہے کہ دنیا کے مقبول ترین کھیل ٹینس کی ترقی کے لئے آج میرا ادارہ کام شروع کررہا ہے اور ہم ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے نہ صرف یہ کہ اپنی انسٹی ٹیوٹ میں کام کرینگی بلکہ پاکستان میں جہاں بھی ٹینس کھیل کے لئے میری اور میرے ادارے کی مدد کی ضرورت پڑی ہم ہر ممکن اقدامات کرینگے اس موقع پر PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے کہاکہ PTFپورے ملک میں صدر سلیم سیف اللہ کی قیادت میں ٹینس کے فروغ کے لئے ہر سطح پر کام کررہی ہے اور اُن کی سرپرستی میں شمسی ٹینس اکیڈمی کراچی سمیت ملک میں کوچنگ کا کام نمیر شمسی کی قیادت میں شروع کیا ہے کراچی میں مختلف مقامات پر ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے کام ہورہا ہے اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ٹینس کے فروغ کے لئے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جہاں پر ٹینس کورٹ بنا نے کے لئے زمین درکار ہو میں اس میں بھر پور مدد کروں گا اس موقع پر نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس کی جانب سے زیرک بخاری اور شمسی اکیڈمی کی جانب سے نمیر شمسی نے MOUپر دستخط کئے جس کے تحٹ 3سال تک نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کمیونیکشن اینڈ اکنا مکس شمسی اکیڈمی کی سرپرستی کرے گی اور کم عمر بچوں کی کوچنگ کے لئے معائونت کرے گی۔