نئے ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Sanaullah Abbasi

Sanaullah Abbasi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ثناء اللہ عباسی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آج اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ثناء اللہ عباسی کی افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی۔

ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی نے چارج سنبھالنے سےپہلے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

خیال رہےکہ 9 جون کو ایف آئی اےکے سابق ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا کر آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا تھا۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کر دیا گیا تھا۔