نئے سال کی آمد پر گوگل کا اپنے انداز میں جشن

Google New Year Celebration

Google New Year Celebration

دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کے لیے مختلف ممالک میں اپنے اپنے انداز میں جشن منایا جاتا ہے جب کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ گوگل بھی اپنے ہی انداز میں نئے سال کا استقبال کر رہا ہے۔

چونکہ دنیا بھر میں ایک روایت چلی آرہی ہے جس میں نئے سال کا استقبال رنگ برنگی آتش بازی کا مظاہرہ کر کے بھی کیا جاتا ہے اس لیے گوگل کے تبدیل ہونے والے ڈوڈل میں بھی آسمان پر رنگ برنگی آتش بازی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل مختلف تقریبات، شخصیات کی سالگرہ اور خاص دن کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر تا ہے۔