نیویارک میں کشمیریوں کے حق میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

New York Kashmir Protest

New York Kashmir Protest

نیو یارک (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اقوام ِ متحدہ کی عمارت کے سامنے واقع پلازہ کے باغیچے میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مسلم سول تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر اہتمام کردہ اس مظاہرے میں زیادہ تر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں سمیت بنگلہ دیشیوں، عربوں، بوسناوں ، ترکوں ، سکھوں اور امریکی شہریوں نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے مظاہرین نے نریندرا مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں شریک محمد امجد نامی شخص نے بتایا کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کو دنیا کی بڑی ترین جیل میں بدل رکھا ہے، وہاں پر انسان، خواتین، بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، ہم پوری دنیا تک اپنی صدا پہنچانا چاہتے ہیں۔

امجد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر صدر ترکی رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

اس جلسے میں سفید کفن اوڑھنے والے بعض مظاہرین نے زمین پر لیٹتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہید کیے جانے والوں کے بارے میں دنیا کو یاد دہانی کرائی۔

جلسہ نکالی گئی شاہراہ پر ڈیجیٹل بورڈز پر “کشمیر کو آزادی دو:انٹرنیٹ ، پریس، بنیادی سہولیات اور آزادی سے محرومیت ختم کرو” تحریر وں کو منور کیا گیا۔