نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز کی واپسی

National Team

National Team

نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلیک کیپس کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے گرین شرٹس میں سرفراز احمد اور طلعت حسین کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔