نائجر، دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جا پہنچی

Niger Terrorists Attacks

Niger Terrorists Attacks

نائجر (اصل میڈیا ڈیسک) نائجر کے مالی کی سرحدوں کے جوار میں واقع ایک فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جا پہنچی ہے۔

نائجر کی قومی سلامتی کونسل سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ تلا بیری علاقے سے منسلک ایک گاوں میں دہشت گرد حملے میں 89 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق جوابی حملے میں 77 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی یاد میں ملک میں بروز پیر سے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حملے کہ ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔