نائیجیریا: جنازے کے سوگواران پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 65 افراد ہلاک

Nigeria Funeral Attack

Nigeria Funeral Attack

نائجیریا (جیوڈیسک) افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے ایک جنازے کے شرکاء پر کیے گئے حملے میں 65افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق یہ حملہ وفاقی صوبے بورنو میں بادُو کے مقام پر کیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پہلےان عسکریت پسندوں نے سوگواران کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 21 افراد کر ہلاک کر دیا پھر جب ایک گاؤں کے مقامی لوگ ان کی مدد کو پہنچے تو مزید 44 افراد گولیوں کی زد میں آ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر ہونے والے فائرنگ کے تبادے میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے۔

بوکو حرام وہ تنظیم ہے جو نائیجیریا میں ایک نام نہاد اسلامی ریاست کا قیام چاہتی ہے اور جس کا دائرہ ہمسایہ ممالک چاڈ،کیمرون اور نائیجر تک پھیل چکا ہے۔