شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کےتبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم رکن ہلاک

Security Forces

Security Forces

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد مارا گیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کےتبادلے میں دہشت گرد زاہد الدین ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد زاہدالدین کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھا، جو کہ ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔