شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

Security Forces Operation

Security Forces Operation

شمالی وزیرستان (اصل میڈیا ڈیسک) حسو خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔