شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

Security Forces Operation

Security Forces Operation

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔