شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید

Security Forces

Security Forces

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیویز کا سب انسپکٹر شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیویز کا سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار اسحاق اور اسپن وام کا رہائشی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔