شمالی وزیرستان، بدھ کو عید کا اعلان اور شہادت دینے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

Eid-ul-Fitr

Eid-ul-Fitr

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی وزیرستان کے بعض علاقوں میں بدھ کے دن عید کے اعلان کا معاملے پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔

وزیرستان کے مقامی علماء کا چاند نظر آنے کا دعویٰ، کل عید منانے کا اعلان

پولیس کے مطابق بدھ کو عید کا اعلان اور شہادت دینے والے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ احترام رمضان، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو گاؤں حیدر خیل کی مقامی مسجد سے عید کا اعلان کیا گیا تھا۔