fbpx

نوشہرہ سے دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے ذخیرہ کئے گئے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد

Weapons

Weapons

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے ذخیرہ کئے گئے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر نوشہرہ کے علاقے شاہین ٹاؤن میں کارروائی کی اور پتھروں کے ڈھیر میں چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

برآمد کئے ہتھیاروں میں راکٹ لانچر اور ان کے گولے، 3 دستی بم اور دیگر بارودی مواد شامل ہے۔ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور بارودی مواد کسی دہشتگرد کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔ کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔