تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے، فضل الرحمن

 Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے ہم رکاوٹیں توڑ کر بھی اسلام آباد پہنچیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن نے مدرسہ مدینتہ العلوم (بستی بوہڑ) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کا فیصلہ کیاتھا، راولپنڈی دوسرے آپشن کے طور پرنام لیاتھا، ہم نے ہمیشہ آئین کے مطابق تمام اداروں کے کام کرنے کامطالبہ کیاتھا، اگرلانگ مارچ کے باوجود بھی حکومت نہیں جاتی تو ہم پھر بھی پوری قوت سے اس تحریک کوجاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کامستقبل ہمیں شاندارنظرآرہاہے، لانگ مارچ کے لیے ہم رکاوٹیں توڑ کربھی اسلام آبادپہنچیں گے، پنجاب کے ملازمین جب بھی آوازٹھائیں گے ہم ساتھ دیں گے، اسلام آبادمیں بھی ہماری وجہ سے مطالبات منظور ہوئے، پی ڈی ایم کااتحاد تحریک کے لیے ہے انتخابات کے لیے نہیں لیکن یہ خاارج ازامکان بھی نہیں۔

فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان احمدخان بزدارسے ہماراکوئی اختلاف نہیں لیکن الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تمام حلقے جے یو آئی کے تھے، تحریکوں میں جذبے لڑتے ہیں وسائل نہیں، حکومت کے تمام ہتھکنڈے ہم ناکام بنادیں گے۔

دریں اثناء فضل الرحمٰن نے چوک سرورشہید میں مدرسہ جامعہ قاسمیہ شرف الاسلام کے مہتمم مرحوم شیخ الحدیث علامہ مولانا عبدالمجید فاروقی کے انتقال پران کے بیٹوں سے تعزیت کی، بعد ازاں وہاںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالمجید فاروقی کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔