افسروں اور جوانوں کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، آرمی چیف

 General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں فوجی جوانوں کے اہلخانہ اور اعلیٰ حکام نے کی شرکت کی۔

تقریب میں آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے افسروں اورجوان اصل ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران اورجوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں۔