او آئی سی کا افغان صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ

OIC Meeting

OIC Meeting

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) او آئی سی نے افغانستان کی صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے او۔آئی۔سی وزرا خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس بلا کر سعودی عرب نے اہم قدم اٹھایا ہے، پاکستان اس اقدام کی مکمل تائید وحمایت کرتا ہے، ہم نے 17 دسمبر 2021 ء کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ او۔آئی۔سی رکن ممالک اس پیشکش کی تائید کریں گے۔

انہوں کہا کہ افغانستان او۔آئی۔سی کا بانی رکن ہے، وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ او۔آئی۔سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا، افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، انہیں فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنا ہوگی اور افغانستان کی فلاح وبہبود اور خوش حالی کیلیے ان کے ساتھ رابطے جاری رکھنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال پر او۔آئی۔سی کی وزرا خارجہ کونسل کا پہلا غیرمعمولی اجلاس جنوری 1980 ء میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔