اولمپکس کوالیفائر: قومی ہاکی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کے سپرد

Rizwan Senior

Rizwan Senior

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے اولمپکس کوالیفائر کیلئے قیادت کی ذمہ داری رضوان سینئر کو سونپتے ہوئے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 35 کھلاڑیوں کیلئے ٹرائلز لئے گئے۔

کپتان رضوان سینئر کو گول کیپرز امجد علی اور وقار کے علاوہ نائب کپتان عماد بٹ، مبشر علی، رضوان علی، تصور عباس، ابوبکر، اظفر یعقوب، معین جمیل، راشد محمود، عمر بھٹہ، رانا سہیل،غضنفر علی، حماد نجم، اعجاز احمد، علی شاہ اور رانا وحید کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویزہ ملنے کی صورت میں محمد عرفان سینئر 19 ویں پلیئر کے طور پر سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈز کے دو میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ میں شیڈول ہیں جہاں عالمی درجہ بندی میں 17 ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کو کوالیفائی کرنے کیلئے نمبر تین حریف ہالینڈ کیخلاف دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔