عمان کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

King Salman bin Abdul Aziz

King Salman bin Abdul Aziz

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

عمان کے سلطان نے خادم الحرمین الشریفین سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

اس موقعے پر خادم الحرمین الشریفن شاہ سلمان نے بھی سلطنت عمان کے فرمانروا کی طرف سے مملکت کی قیادت کے لیے اپنے برادرانہ جذبات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک اور قوموں کی ترقی اور خوش حالی کے لیے اللہ سے خصوصی دعا بھی کی۔