اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرا دی جائیگی: فائزر

Pfizer

Pfizer

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

امریکا میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ اتوار کو اسپتالوں میں ایک لاکھ40 ہزار سے زیادہ مریض داخل تھے اور یہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

امریکا میں اب تک 5 لاکھ 57 ہزارسے زائد مریض سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 42 ہزار کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اٹلی میں ایک لاکھ اور فرانس میں 93 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

معروف امریکی دواساز کمپنی فائزرر کا کہنا ہے اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرا دی جائے گی۔