آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھی اب ٹیکس دینا ہوگا

FBR

FBR

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) یکم ستمبر سے آن لائن کاروبار کرنے والوں سے ٹیکس وصول کرے گا اور آن لائن کاروبار کرنے والوں سے 2 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ آن لائن کاروبارکے مالکان تمام اشیاءکی خریداری پر دو فیصد ٹیکس دیں گے جب کہ ٹیکس فائلرز پر دو فیصداضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والے نان فائلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔