آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل، پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر

Babar Iftikhar

Babar Iftikhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان نے بھارت کی ناکام جارحیت کا بھرپور جواب دیاتھا، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرانا بڑی کامیابی تھی، پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں موثر جواب دیا، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لئے پر عزم ہیں، قوم کا عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاری مشکل میں کامیابی کی کلید ہے۔

جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں، پاکستان زندہ باد۔