اپوزیشن کو اتحادیوں کے بغیر ہی 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے، خورشید شاہ کا دعویٰ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن کے سینیئر رہنما وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے لیے پُراعتماد ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اتحادیوں کے بغیر ہی 179 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے نمبرز پورے ہونے پر اتنا اعتماد ہے تو کل ہی اجلاس بلالے۔

اس سے قبل پروگرام جرگہ میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے 172 ارکان چاہیے تھے ، یہ نمبر نہ صرف پورے کر چکے ہیں ، بلکہ اس سے اوپر جا چکے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم، ق لیگ، جی ڈی اے اور بی اے پی سے ہمارے مثبت رابطے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے زیادہ تر تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے کردار کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کے بارے میں بات ہوئی۔ اب پیپلز پارٹی ان تقاضوں میں رکاوٹ نہیں رہی۔