اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آج کے عشایئے میں پی پی کا وفد بھی شریک ہو گا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے آج دیے جانے والے عشائیے میں پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے آج اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا، اس وفد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شامل ہوں گی۔

پی پی رہنما نئیر کا کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن لیڈر کی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا صدر ہویا سیکرٹری جنرل، کسی کو اختیارنہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کونکالے، شوکاز نوٹس کی بجائے بیٹھ کربات کرنے سے معاملہ حل ہو سکتا تھا۔