اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

Haleem Adil Sheikh

Haleem Adil Sheikh

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

دوسری جانب عدالت نے کیس میں نامزد سمیر شیخ سمیت دیگر 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمات درج ہیں، حلیم عادل شیخ پر پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات ہیں۔