اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Usman Bazdar

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے افسوس کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ملکی ترقی عزیز نہیں، یہ لوگ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لیے ٹیک آف کر چکا اور معیشت درست سمت پر آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے، اپوزیشن عناصر انتشار پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔